کراچی : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کا چالان

کراچی : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کا چالان
کراچی : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کا چالان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹریفک پولیس نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی کا چالان کردیا۔

شہر قائد میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ کو ٹشن دکھانا مہنگا پڑگیا۔ ٹریفک پولیس نے دید لحاظ کیے بغیر 520 روپے کا چالان کردیا تھا۔ علی موسیٰ گیلانی اپنی لینڈ کروزر جیپ میں گزر رہے تھے جس پر انہوں نے کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ لگائی ہوئی تھی۔ انہوں نے نمبر پلیٹ پر فارمر پرائم منسٹر آف پاکستان کی پلیٹ بھی لگا رکھی تھی۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے انہیں روک لیا اور نہ صرف ان کا چالان کردیا بلکہ نمبر پلیٹ اتار کر چالان کی پرچی ہاتھ میں پکڑا دی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -