عثمان ڈار کی نیب آفس آمد، خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت پیش کردیئے

عثمان ڈار کی نیب آفس آمد، خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت پیش ...
عثمان ڈار کی نیب آفس آمد، خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت پیش کردیئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نیب آفس آمدپہنچ گئے،عثمان ڈارنے خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ثبوت فراہم کردیئے۔

واضح رہے کہ نیب نے لیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں عثمان ڈار کو دستاویزات سمیت طلب کیا تھا، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار شواہد لے کر نیب آفس پہنچ گئے اورخواجہ آصف کی غیرملکی سرمایہ کاری کاریکارڈبھی نیب حکام کے حوالے کردیا جس میں خواجہ آصف اوراہلیہ کے غیرملکی اکاو¿نٹس میں بے نامی ٹرانزیکشنزکی تفصیلات شامل ہیں۔

عثمان ڈار کاکہنا ہے کہ غیرملکی کمپنی میں ملازمت اورتنخواہ کاخفیہ معاہدہ بھی دے دیا،خواجہ آصف نے بطوروزیرقومی خزانے کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -