کوٹ لکھپت جیل کی جس بیرک میں شہبازشریف کو رکھا گیاہے وہاں پہلے کون رہتا تھا اور عین سامنے کیا چیز ہے ؟ایسا انکشاف کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں

کوٹ لکھپت جیل کی جس بیرک میں شہبازشریف کو رکھا گیاہے وہاں پہلے کون رہتا تھا ...
کوٹ لکھپت جیل کی جس بیرک میں شہبازشریف کو رکھا گیاہے وہاں پہلے کون رہتا تھا اور عین سامنے کیا چیز ہے ؟ایسا انکشاف کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں بیرک نمبر دو میں دی گئی ہے جبکہ جیل میں سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی سیکیورٹی پر پانچ پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جس بیرک میں رکھا گیاہے اس کا نمبر 2 ہے جبکہ اسی بیرک میں ماضی میں پیپلز پارٹی شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی رہ چکے ہیں ۔ دوسری جانب شہبازشریف کے بالکل ساتھ والی بیرک جس کا نمبر ایک ہے ، میں نوازشریف بھی رہ چکے ہیں ۔

شہبازشریف کی بیرک کے عین سامنے پھانسی گھاٹ کا احاطہ ہے جس کے اردگرد چار دیواری موجود ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شہبازشریف نیب کی حراست میں دھوپ میں بھی جایا کرتے تھے تاہم ابھی یہ بات سامنے نہیں آسکی ہے کہ انہیں بیرک کے باہر چہل قدم کی اجازت دی جائے گی یا نہیں ۔

نیب کی جانب سے شہبازشریف کو آج دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید پندرہ روز کی توسیع کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے مستردکرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے ۔شہبازشریف کو 13 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -