شہباز صاحب !اللہ آپ کولمبی زندگی عطا فرمائے،والد شمیم بی بی کا شہبازشریف کے جوڈیشل ریمانڈ پر اظہار اطمینان

شہباز صاحب !اللہ آپ کولمبی زندگی عطا فرمائے،والد شمیم بی بی کا شہبازشریف کے ...
شہباز صاحب !اللہ آپ کولمبی زندگی عطا فرمائے،والد شمیم بی بی کا شہبازشریف کے جوڈیشل ریمانڈ پر اظہار اطمینان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی والدہ نے سوشل میڈیا پراپنے ویڈیو پیغام میں بچوں کی صحت اور لمبی عمر کےلئے دعا کی ہے۔
والدہ شمیم بی بی نے شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈپر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اپنے بچوں کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی اور کہا کہ میرے بچے نے عوام کی خدمت میں دن دیکھا نہ رات، اس نے اپنی صحت تک کا خیال نہ کیا۔
ان کا کہناتھا کہ شہبازشریف صاحب !اللہ آپ کو اور بھائیوں کو لمبی زندگی عطا فرمائے اوردین اسلام ،پاکستان اور ملک و قوم کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔والدہ شہباز شریف نے اپنی دعا میں مزید کہا کہ اللہ آپ کو صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے اور ہمیشہ آپ کی حفاظت فرمائے ، نظر بد سے بچائے۔