اس سے آپ کاتعلق نہیں،احتساب عدالت نے خواجہ حارث کو حسین نوازکونوٹس پر دلائل سے روک دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے خواجہ حارث کوحسین نوازکوبھیجے نوٹس پردلائل سے روک دیا ،عدالت نے کہا کہ حسین نوازکونوٹس میں کیالکھاگیا،اس سے آپ کاتعلق نہیں۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت جاری ہے،احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں،خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے طلبی سمن بھجوانے کی صرف رسمی کارروائی کی،نیب نوازشریف کوطلب کرنے میں سنجیدہ نہیں تھا،نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ سب انسپکٹرعمردرازکے مطابق سیکیورٹی افسرنے سمن پردستخط کئے،سمن وصول کرنی والے سیکیورٹی افسرکوبطورگواہ پیش نہیں کیاگیا۔
خواجہ حارث نے کہا کہ عمردرازنے بتایاسمن کی کاپی تفتیشی افسرکامران کودی،محمدکامران العزیزیہ ریفرنس میں تفتیشی افسرنہیں،طلبی سمن میں بتایانہیں گیاکہ کیوں بلارہے ہیں،خواجہ حارث نے کہا کہ بتایاجاناتھاکن دستاویزات سے متعلق سوالات کئے جانے ہیں،شروع سے یہی موقف ہے جائیدادسے کوئی لینادینانہیں۔
احتساب عدالت نے خواجہ حارث کوحسین نوازکوبھیجے نوٹس پردلائل سے روک دیا ،عدالت نے کہا کہ حسین نوازکونوٹس میں کیالکھاگیا،اس سے آپ کاتعلق نہیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ تفتیشی نے اعتراف کیاکہ سیکیورٹی افسرکوشامل تفتیش نہیں کیا۔