15 سال سے افواج پاکستان اپنے گھر میں نہیں بیٹھی،ڈی جی آئی ایس پی آر

15 سال سے افواج پاکستان اپنے گھر میں نہیں بیٹھی،ڈی جی آئی ایس پی آر
15 سال سے افواج پاکستان اپنے گھر میں نہیں بیٹھی،ڈی جی آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 15 سال سے افواج پاکستان اپنے گھر میں نہیں بیٹھی بلکہ گلی ،شہر میں پاک فوج شہریوں کی حفاظت کیلئے بیٹھی ہے ،ان کا کہناتھا کہ آج کی افواج پاکستان کل والی فوج نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام رکھو اور تفرقے میں نہ پڑو“،”کوشش کرنی چاہئے معاشرے کو بہتر کرنے کی “ان کا کہناتھا کہ ملک میں ترقی بھی ہورہی ہے تو ہم اس کو واپس کیوں لے جانا چاہتے ہیں ،میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہوتاہے،ہر سطح پر میڈیا مالکان سے بھی انگیج کیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک کی اتنی اچھی چیزیں ہیں انہیں دکھائیں ،ایک زمانے تھا جب پی ٹی وی پر سڑک پار کرنے کا صحیح طریقہ بتایا جاتا تھا،عوام کو آگاہی دیں پاکستان میں کیا بہترہوگیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں قانون و انصاف کی بالادستی ہو،ہمیں پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہئے جو اس کا حق ہے اور آئیے مل کر اپنا اپنا کردار اداکریں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -