بھارتی آرمی چیف کا سیکولربننے کا مطالبہ مسترد، ہم مسلمان ہیں، جیسے ہیں، ویساہی برداشت کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی آرمی چیف کا سیکولربننے کا مطالبہ مسترد، ہم مسلمان ہیں، جیسے ہیں، ...
بھارتی آرمی چیف کا سیکولربننے کا مطالبہ مسترد، ہم مسلمان ہیں، جیسے ہیں، ویساہی برداشت کریں: ڈی جی آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ ہم مسلمان ہیں اور اسلام کے نام پر ہمارا ملک بنا،یہ بھارت کو بتانے کی ضرورت نہیں، ہم جیسے ہیں، ویسے ہی برداشت کریں۔ وہ پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی کے سوال کا جواب دے رہے تھے۔
صحافی نے سوال کیاکہ کرتارپورمنصوبے کے سنگ بنیاد کے بعد بھارت کو مذاکرات کی دعوت بھی دی گئی لیکن جواب مثبت نہیں آیا، بھارتی آرمی چیف نے جواباً کہاتھا کہ پاکستان سیکولر ریاست بنے، اس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایاکہ اس کا جواب پہلے ہی دفترخارجہ دے چکا ہے، ہماری ریاست ہی اسلام کے نام پر بنی اور ہم مسلمان ہیں، بھارت کو ہمیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں، وہ خود پہلے سیکولر بن جائیں، وہاں 200ملین مسلمانوں کی کیا حالت ہے ، ہم نے دوسرے مذہب کا احترام کرتے ہوئے کرتارپورراہداری کھول دی ، پاکستان میں موجود مندروں کوبھی سیکیورٹی دیتے ہیں، ہم جیسے ہیں، ویساہی ہمیں برداشت کریں، اس پر شرکابھی مسکرادیئے ۔
امریکہ نمائندہ خصوصی کے دورے اور امریکی توقعات سے متعلق سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے بتایاکہ کسی بھی جنگ کا اختتام آپریشن نہیں ہوتا، اب افغانستان کے لیے امن مرحلہ چل رہاہے ، پاکستان شروع سے ہی سیاسی حل چاہتا تھا اور ہروہ قدم اٹھارہے ہیں جو امن کا مرحلہ کامیاب کرسکے، امریکی تعاون کا معاملہ دفترخارجہ دیکھ رہاہے ، چالیس سال سے افغان مہاجرین یہاں مقیم ہیں، ان کی فیملیز ہیں اور ان کے ذریعے ہی ہم جتنا کرسکتے ہیں، کررہے ہیں لیکن دفترخارجہ بہتر جواب دے سکتاہے ۔ان کاکہناتھاکہ امریکہ کے جانے کے بعد وہاں دوبارہ آبادی بھی ہونی چاہیے اوراس کے لیے عالمی ڈونربھی چاہیں، جس میں بڑا کردار امریکہ خود ہے ۔امریکہ خطے کا دوست بن کر نکلے تو سب کے لیے بہترہے ، خود افغانستان اور پاکستان کے لیے بھی بہترہوگا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -