تھر کے آفت زدہ علاقوں میں گندم کی تقسیم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ
عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر ) ضلع عمرکوٹ میں دئے جانے والے آفت زدہ قحط سالی دیھوں میں گندم کی بوریوں کی تقسیم میں ہرگز کوتاہی کو برداہشت نہیں کیا جائے گااور فیصلہ کیا گیا ہے کہ متعلقہ حدف مقررہ وقت پر مکمل نا کرنے والے سامارو ، عمرکوٹ ، پتھورو کے مختیاکاروں کو ایکسپلیشن اور تپیداروں کو شوکاز نوٹس فوری طور پر دیا جائے اور تعلقہ کنری کے مختیار کار اور تپیداروں کو اچھی کارکردگی دیکھانے پر سرٹیفکیٹ دئے جائیں ۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرعمرکوٹ ندیم الرحمان میمن نے ڈپٹی کمشنر آفیس میں ضلع میں گندم کی تقسیم ہونے کا مکمل جائیزہ لینے اور روینیو نمائندوں سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ جھامن داس سونی کو سختی سے تمبی کی مانیٹرنگ کمیٹی کے چیرمین ہیں اور آپ کی کارکردگی ہرگز تسلی بخش نہیں ہے بہتر ہوگا کہ آپ اپنی کارکردگی کو فوری طور پر بہتر بنائیں اور دی گی زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی کو برداہشت نہیں کروں گا ۔
اس موقع پر اجلاس میں شریک چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز، مختیارکارز ضلع میں آفت زدہ علائقوں میں تقسیم ہونے والی گندم سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعلقہ عمرکوٹ میں 9453 گندم کی بوریاں تقسیم اور 4497 گندم کی بوریاں باقی ہیں ، تعلقہ پتھورو 3014 گند م کی بوریاں تقسیم کی گی ہیں اور 316 بوریاں باقی ہیں ، تعلقہ سامارو میں بھی گندم کی بوریاں دئے گے ٹارگیٹ کے مطابق تقسیم کی گی ہیں جبکہ واحد تعلقہ کنری میں گندم کی تقسیم کا عمل مکمل وقت پر ہو چکا ہے ، اس موقع پر یہ بات بھی بتائی گی کہ دیہہ نبی سر کے کچھ لوگوں نے گندم کی بوریاں لینے سے انکار کیا اور اس کی رپورٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے چیرمین کو کر دی گی ہے ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ کمیٹی کے چیرمین جھامن داس سونی کو سختی سے تمبی کی کہ رہ جانے والی گندم کی بوریاں تقسیم کر کے دس دسمبر تک مکمل کریں اور رپورٹ مجھ کو دیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکو ٹ نے ضلع میں جاری اینٹی انکروجمنٹ مہم کا جائیزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کسی کو بھی بیروزگار نہیں کیا جائے گا اور تمام تر تجاویزات قانونی دائرے میں رہ کر کریں۔
انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ اس مہم میں کوئی بھی سیاسی اثر اثوق رکھنے والوں کو خاطر میں نالائیں اور فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی تقسیم جاری اینٹی انکروجمنٹ مہم کے رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر دی جائے ،جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وں ، چاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر مختیارکاروں اور دیگر محکموں کے آفسران نے شرکت کی ۔