یو اے ای کے قومی دن کی تقریب شارجہ میں منعقد کی گئی

یو اے ای کے قومی دن کی تقریب شارجہ میں منعقد کی گئی
یو اے ای کے قومی دن کی تقریب شارجہ میں منعقد کی گئی

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی لازوال دوستی کو مزید مضبوط کرنے اور پرواز چڑھانے کے لئے یو اے ای میں مقیم پاکستانی بھی متحدہ عرب امارات کا قومی دن پورے جوش و جذبہ سے مناتے ہیں جو ہر سال 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

یو اے ای کا نیشنل ڈے اس بار بھی پاکستانیوں نے مختلف جگہوں پر اپنے انداز سے منا کر اماراتیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ دو دسمبر کو ہی شادجہ کے ایک بزنس مین شہزادبٹ جو مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن اور راہنما بھی ہیں انہوں نے بھی یو اے ای کا نیشنل ڈے منایا جس میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے ساتھیوں اور دیگر پاکستانیوں کو بھی مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر یو اے ای کے 47ویں نیشنل ڈے کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور آپس میں ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ امارات کے شیوخ کی درازی عمر کے لئے بھی دعا مانگی گئی۔

اس موقع پر شہزاد بٹ نے کہا کہ پاکستان اور امارات کے تعلقات آپس میں گہرے اور مضبوط ہیں جو روز بروز مزید مضبوط اور بہتر ہورہے ہیں۔ امارات کے حکمران پاکستان اور پاکستانیوں کے ساتھ بے حد مخلص ہیں جبکہ پاکستانی بھی امارات کی تعمیر و ترقی میں دیگر اقوام عالم کے لوگوں کے ساتھ شانہ نشانہ مصروف ہیں۔ حکومت امارات نے یہاں ہمیں کاروبار کے بہترین مواقع فراہم کررکھے ہیں جن پر ہم امارات کے شیوخ کے بے حد ممنون ہیں جبکہ ہم پاکستانی بھی امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہوئے اس کی بہترین اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

شہزاد بٹ نے کہا کہ یو اے ای کے 47ویں قومی دن کے موقع پر ہم امارات کے شہریوں اور شیوخ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ امارات یونہی دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے۔

مزید : عرب دنیا