ملائیشیاءکیخلاف اہم ترین میچ برابر ہونے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کو سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسا کام ہو گیا کہ آپ بھی بے حد دکھی ہو جائیں گے

ملائیشیاءکیخلاف اہم ترین میچ برابر ہونے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کو سب سے بڑا ...
ملائیشیاءکیخلاف اہم ترین میچ برابر ہونے کے بعد قومی ہاکی ٹیم کو سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، ایسا کام ہو گیا کہ آپ بھی بے حد دکھی ہو جائیں گے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر ملائیشیا کے خلاف میچ میں زخمی ہو کر ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں اور نائب کپتان عماد بٹ پر بھی ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا گروپ میچ گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف کھیلا تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کو ملائیشیا کے خلاف میچ کے دوران دائیں پاؤں کی دوسری انگلی فریکچر ہوا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد بٹ پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے، یہ پابندی ملائیشیا کے خلاف میچ میں حریف کھلاڑی سے ٹکرانے کے باعث عائد کی گئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 600 ڈالر فیس جمع کروا کر ایف آئی ایچ کے روبرو نائب کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے اگلے میچ کے کپتان اور متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا فیصلہ کل تک کر لیا جائے گا۔

مزید : کھیل