پولیس نے مسلم لیگ ن کے پر امن کارکنوں پر ڈنڈے برسائے :ملک محمد احمد خان

پولیس نے مسلم لیگ ن کے پر امن کارکنوں پر ڈنڈے برسائے :ملک محمد احمد خان
پولیس نے مسلم لیگ ن کے پر امن کارکنوں پر ڈنڈے برسائے :ملک محمد احمد خان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ کارکن، ن لیگ کے صدر کی عدالت میں پیشی پر اظہار یکجہتی کے لیے آئے تھے،پولیس نے زیادتی کی اور پرامن کارکنوں پر ڈنڈے برسائے، پولیس اپنی لگائی گئی رکاوٹیں توڑ کر کارکنوں پرٹوٹ پڑی۔

احتساب عدالت میں لیگی کارکنوں اور پولیس کے تصادم پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمران خان کے دعوے تھے کہ احتجاج کے لیے کنٹینر دیں گے، یہاں حکومت کے پاس پیشی پر آئے کارکنان کو برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں۔ملک محمد احمد خان نے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے صورتحال خراب کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا، پولیس نے ن لیگ کے کارکنوں کو غلط طریقے سے ہینڈل کیا۔

مزید : قومی