افواہیں دم توڑ گئیں ،وزیر اعظم عمران خان کا وزیر خزانہ اسد عمرکوتبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

افواہیں دم توڑ گئیں ،وزیر اعظم عمران خان کا وزیر خزانہ اسد عمرکوتبدیل نہ ...
افواہیں دم توڑ گئیں ،وزیر اعظم عمران خان کا وزیر خزانہ اسد عمرکوتبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیاہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر سمیت معاشی ٹیم کا کوئی رکن تبدیل نہیں کیاجائیگا ، و رثے میں ملنے والی معاشی مشکلات کو ہماری ٹیم ہی دور کر ے گی ۔

اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیاہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کو تبدیل نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم کی تبدیلیوں کی اطلاعات مخالفین کی سازش ہے ، وزیر اعظم کافیصلہ ہے کہ وزیر خزانہ کوتبدیل نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی معاشی ٹیم کا کوئی رکن تبدیل ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم وفاقی وزراءسے الگ الگ ملاقات کریں گے اور ورثے میں ملنے والی معاشی مشکلات کو ہماری ٹیم ہی ختم کرے گی ۔انہوں دعویٰ کیا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور زر مبادلہ میں اضافہ ہورہاہے ۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے 15روز قبل ہی وزارت سے مستعفی ہو نے کیلئے پیشکش کردی تھی کیونکہ مقدمہ کے باعث ان کو وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا تھا ، اب اگر اعظم سواتی کے حق میں فیصلہ آیا تو وہ دوبارہ وزیر بنادیئے جائیں گے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی