اعظم سواتی کا استعفیٰ نئے پاکستان کا ’’نیا رخ ‘‘ ہے،انتہا پسند گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

اعظم سواتی کا استعفیٰ نئے پاکستان کا ’’نیا رخ ‘‘ ہے،انتہا پسند گروپوں کے ...
اعظم سواتی کا استعفیٰ نئے پاکستان کا ’’نیا رخ ‘‘ ہے،انتہا پسند گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان نے خوداحتسابی کا جو کلچر سیاست میں متعارف کرایا اس کی مثال انتہائی جدید جمہوری ممالک میں ہی ملتی ہے‏اعظم سواتی وہ دوسرے وزیر ہیں جنہوں نے انتہائی عمومی تحقیقات پر بھی استعفی دے دیا ، یہی روایات نئے پاکستان کانیا رخ ہیں ،اس ملک میں سزا یافتہ لوگ بھی عہدوں سے چمٹے رہتے تھے،انڈین صحافیوں کے لیے ویزا میں نرمی کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہفوج اور سویلین قیادت ایک پیج پر ہیں،انڈیا اور پاکستان کے درمیان بنیادی تنازع کشمیر ہے،خون بہانے سے نفرتیں بڑھ سکتی ہیں امن نہیں، سرحد کے دونوں اطراف امن پسندوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،امن ہی وہ واحد راستہ ہے جس پر چل کر دونوں ممالک غربت سے نجات حاصل کر سکتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو کا وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے پاکستان آنا نئی تاریخ رقم کرگیا،انڈیا پاکستان میں لوگوں کے آپس میں رابطے بڑھانا چاہتے ہیں جبکہ  انڈین صحافیوں کے لیے ویزا میں نرمی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے برطانیہ کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں،مغربی ممالک کیساتھ ڈراما اور فلم انڈسٹری میں مل کر کام کر رہے ہیں،حکومت کی ساری پالیسیوں کا مرکزی مقصد غربت کا خاتمہ ہے،پرائیویٹ ملیشیاز کے خلاف کارووائی بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارشدت پسند گروہوں کیخلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں،انتہا پسند گروپوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی،تحریک لبیک کے رہنماؤں پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات قائم کیے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کا کہنا تھا کہ  زرمبادلہ بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، 200نئی ٹیکسٹائل ملزبنیں گی جن میں ہزاروں لوگوں کوروزگارملےگا،گیس کی قیمتیں بڑھائیں مگرایکسپورٹ انڈسٹری کیلیے قیمتیں نہیں بڑھنے دیں،حوالہ اور ہُنڈی کا سدباب کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -