فرانسیسی یونیورسٹی میں ٹیچر کی موت، پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا

فرانسیسی یونیورسٹی میں ٹیچر کی موت، پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا
فرانسیسی یونیورسٹی میں ٹیچر کی موت، پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں فرانسیسی دارالحکومت پیرس کی نجی یونیورسٹی ’لیونارڈو ڈی ونسی‘ کی ایک 66سالہ پروفیسر کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے اب اس قتل کے شبے میں ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستان ٹوڈے کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ”گرفتار ملزم یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے۔ وہ 1981ءمیں پاکستان میں پیدا ہوا تھا۔شبہ ہے کہ اسی نے پروفیسر پر چھریوں سے حملہ کیا۔ “رپورٹ کے مطابق مقتول خاتون یونیورسٹی میں انگریزی کی پروفیسر تھی۔ تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -