حکومتی شخص کیخلاف کارروائی پر نیب کے بجٹ میں کٹ لگادیا گیا:چیئرمین نیب نے بات غلط ثابت ہونے پر گھر جانے کا اعلان کردیا

حکومتی شخص کیخلاف کارروائی پر نیب کے بجٹ میں کٹ لگادیا گیا:چیئرمین نیب نے بات ...
حکومتی شخص کیخلاف کارروائی پر نیب کے بجٹ میں کٹ لگادیا گیا:چیئرمین نیب نے بات غلط ثابت ہونے پر گھر جانے کا اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے انکشاف کیاہے کہ حکومتی شخص کے خلاف کارروائی کرنے پر نیب کے بجٹ میں کٹ لگادیا گیا ، بات غلط ثابت ہوئی تو خود ہی گھر چلا جاﺅں گا ۔

دنیا نیوز کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین نیب نے کہا کہ حکومتی شخص کے خلاف کارروائی کی تو نیب بجٹ میں کٹ لگادیا گیا ، کہا گیا کہ نیب میں سزا دلوانے کی شرح سات فیصد ہے حالانکہ نیب میں سزا دلوانے کی شرح 70فیصد ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات غلط ثابت ہوئی تو خود ہی گھر چلا جاﺅں گا ۔

چیئر مین نیب کا کہنا تھا کہ بے شک مجھے برا بھلا کہتےرہیں لیکن میں جواب نہیں دوں گا لیکن اگر ادارے کو بر بھلا کہا گیاتو جواب دوں گا ۔

مزید : قومی