پاکستان کرکٹ بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر کسے بنا دیا گیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر کسے بنا دیا گیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر کسے بنا دیا گیا؟ ایسی خبر آ گئی کہ پاکستانیوں کیلئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری وسیم خان کو تین سال کیلئے پی سی بی کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔

وسیم خان انگلش کاؤنٹی لیسسٹر شائر کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور ڈائریکٹر آف انگلینڈ کرکٹ کیلئے مضبوط امیدوار بھی ہیں،وسیم خان وارکشائر، سیسیکس اور ڈربی شائر کی طرف سے کاؤئنٹی کرکٹ جبکہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں وہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ سیل کا بھی سات سال حصہ رہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ وسیم خان کی تعیناتی سلیکشن کے شفاف طریقہ کار کو اختیار کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اس عہدے کیلئے اشتہار دئیے جانے کے بعد 350 امیدواروں نے دلچسپی درخواستیں جمع کروائی تھیںجن میں سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے مرحلے میں 9 امیدواروں کے انٹرویوز کیے.

وسیم خان نے پی سی بی کا منیجنگ ڈائریکٹر بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے چیلنج سمجھتے ہوئے یہ عہدہ قبول کیا ہے،میری جڑیں پاکستان میں ہیں جہاں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور میں اپنے اہل خانہ کیساتھ پاکستان منتقل ہو رہا ہوں جس پر ہم سب ہی بہت خوش ہیں۔

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے بیان میں وسیم خان کو خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عہدے کیلئے درخواستیں جمع کروانے والے امیدواروں میں متعدد کافی سنجیدہ تھے تاہم انٹرویو کے بعد وسیم خان کو اس اہم عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم خان اپنے ساتھ نئے آئیڈیاز اور کرکٹ کا علم لائیں گے اور انہیں پی سی بی کی انتظامیہ کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل ہو گی۔

مزید : کھیل