یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری ڈبل سنچری کس کے نام کر دی؟ جان کر آپ کے آنسو نہیں رکیں گے

یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری ڈبل سنچری کس کے نام کر دی؟ ...
یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری ڈبل سنچری کس کے نام کر دی؟ جان کر آپ کے آنسو نہیں رکیں گے

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صرف 33 ٹیسٹ میچوں میں وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کر کے 82 سالہ ریکارڈ توڑنے والے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنی کامیابی والدہ مرحومہ کے نام کر دی ہے۔

صوابی سے تعلق رکھنے والے لیگ سپنر یاسر شاہ یہ ریکارڈ توڑنے پر بہت خوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ کرکٹ شروع کرتے وقت یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان کیلئے بھی کھیلوں گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے ورلڈ ریکارڈ بنانے کی بہت خوشی ہے اور اسے میں اپنی محروم والدہ کے نام کرتا ہوں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ نمبر 200 کیا سب سے بہترین وکٹ ہے؟ شائد نہیں لیکن اسے آپ ورلڈ ریکارڈ کی حیثیت سے یاد تو رکھ سکتے ہیں البتہ یاسر شاہ آسڑیلیا کے سٹیو سمتھ کی وکٹ کو سب سے بہترین سمجھتے ہیں کیونکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی پہلی وکٹ تھی۔

واضح رہے کہ یاسر شاہ کی والدہ سیریز شروع ہونے سے چند ہفتے قبل ہی خالق حقیقی سے جا ملی تھیں اور وہ یاسر شاہ سے بہت پیار کرتی تھیں مگر یاسر شاہ نے والدہ کے غم کو قومی فریضے میں رکاوٹ نہ بننے دیا اور ان کے انتقال کے کچھ ہی عرصے بعد قومی ٹیم کیلئے دستیاب ہو گئے۔

مزید :

کھیل -