پنجاب رینجرز کی کارروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک دوسرا زخمی ،فائرنگ کے تبادلے میں کرنل ایوب اور سپاہی ریحان زخمی ہوگئے

پنجاب رینجرز کی کارروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک دوسرا زخمی ،فائرنگ کے تبادلے میں ...
پنجاب رینجرز کی کارروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک دوسرا زخمی ،فائرنگ کے تبادلے میں کرنل ایوب اور سپاہی ریحان زخمی ہوگئے

  

روالپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب رینجرز نے ڈی جی خان میں کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کوہلاک دوسرے کوزخمی کردیا، دہشگردوں کی فائرنگ سے کرنل اور ایک سپاہی زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی خان میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرکے ایک دہشتگر د کوہلاک، ایک کوزخمی کردیا جبکہ کارروائی کرنیوالی پنجاب رینجرز کی ٹیم پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کرنل ایوب اور سپاہی ریحان زخمی ہوگئے ۔

مزید : قومی /دفاع وطن