4ارب روپیہ ڈاکٹر ثمرمبارک مند پر وار کر پھینک دینا چاہئے:مجیب الرحمان شامی

4ارب روپیہ ڈاکٹر ثمرمبارک مند پر وار کر پھینک دینا چاہئے:مجیب الرحمان شامی
4ارب روپیہ ڈاکٹر ثمرمبارک مند پر وار کر پھینک دینا چاہئے:مجیب الرحمان شامی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہاہے کہ پوری دنیا میں تحقیق پر اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن نتائج نہیں بھی نکلتے، اب اگر تھر کول منصوبے کے مطلوبہ نتائج نہیں بھی نکلے تو چار ارب روپیہ تو ویسے ہیں ڈاکٹر ثمر مبارک مند پر وار کر پھینک دیناچاہئے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ بابر ی مسجد پر حملہ کرنیوالے ہندو نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد مسلمان ہوچکی ہے ،پی ٹی ایم کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم قانون کے دائر ے میں رہ کربات کرے گی تو ان کوحق حاصل ہے لیکن اگر یہ آئین کے دائرے سے نکل کر قانون کوہاتھ میں لے گی تو پھر ان سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہوجوقانون کوہاتھ میں لے اور آئین کے دائر ے سے نکلے اس کے ساتھ ریاست کو کسی قسم کی رعایت نہیں کرنی چاہئے، فوج ایک منظم فورس ہے ، اس میں قانون کی پابندی کے حوالے سے کسی رورعایت کی گنجائش نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں دنیا کی مہنگی ترین جنگ لڑی ہے لیکن ہاتھ کچھ نہیں آیا ، امریکہ تو اب افغانستان سے چلا جائے گا لیکن افغانستان میں امن پاکستان کی بھی ضرورت ہے ۔ تھر کول پر ڈاکٹر ثمر مبارک مند کیخلاف کارروائی کیلئے سپریم کورٹ کے حکم کے حوالے سے سوال پر مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ دنیا میں اربوں ڈالر تحقیق پر لگائے جاتے ہیں اور بعض اوقات تحقیق کے نتائج نہیں نکلتے اور اب اگر تھرکول منصوبہ کے مطلوبہ نتائج نہیں بھی نکلے تو ڈاکٹر ثمر مبارک مند پر جو ایک ایٹمی سائنسدان ہیں چار ارب روپیہ تو ان پر ویسے ہی وار کر پھینک دیناچاہئے جیسی ان کی ملک کیلئے خدمات ہیں۔

مزید : قومی