اعظم سواتی کی بیرون ملک فراڈ کی سرگرمیوں سے عمران خان آگاہ تھے :سلیم صافی کا الزام

اعظم سواتی کی بیرون ملک فراڈ کی سرگرمیوں سے عمران خان آگاہ تھے :سلیم صافی کا ...
اعظم سواتی کی بیرون ملک فراڈ کی سرگرمیوں سے عمران خان آگاہ تھے :سلیم صافی کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے الزام عائد کیاہے کہ اعظم سواتی کے امریکہ میں کئے گئے فراڈ سے عمران خان آگاہ تھے ،ان کوپیسو ں کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل کیاگیا ۔

جیونیوز کے پروگر ام ”رپورٹ کارڈ “میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ امریکہ میں فراڈ کرنے بعد اعظم سواتی پاکستان آئے تھے اور یہاں آکر پیسے کے زور پر ضلعی ناظم ، سینیٹر اور وزیر بنے تھے ۔ ان کے فراڈ کی کہانیاں زبان زد عام تھیں جب ان کو تحریک انصاف میں شامل کیا گیا تو عمران خان کوبتایا گیا کہ ان کے کام یہ ہیں لیکن ان کو پیسوں کی وجہ سے تحریک انصاف میں شامل کرلیاگیا ۔
انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں آگیاہے کہ اعظم سواتی نے سرکاری زمین پر قبضہ کیاہے اور جب وہ غریب لوگوں کو جیلوں میں ڈال رہے تھے ، اس وقت وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی اعظم سواتی کے ساتھ گئے ہوئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں ون ملین چیک کا معاملہ اور دبئی کے معاملات اور امریکہ میں فراڈ بھی نکل آئے ہیں اور اب یہ باتیں سامنے آئیں گی کہ اعظم سواتی اورعمران خان کے معاملات کیاہے ؟ اس سے عمران خان بھی خوفزدہ ہوگئے اور ان چیزوں کے سامنے آنے کے ڈر سے اعظم سواتی مستعفی ہوگئے ہیں۔

مزید :

قومی -