اعظم سواتی کیخلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ ہالی وڈ کی مکمل فلم ، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے :ارشاد بھٹی

اعظم سواتی کیخلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ ہالی وڈ کی مکمل فلم ، معاملے کو منطقی ...
اعظم سواتی کیخلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ ہالی وڈ کی مکمل فلم ، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے :ارشاد بھٹی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ اعظم سواتی کے خلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ ہالی وڈ کی مکمل فلم ہے ،معاملے کومنطقی انجام تک پہنچنا چاہئے ، اعظم سواتی نے احتساب کے ڈر اور کچھ اور چیزوں کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ اعظم سواتی نے احتساب کے ڈر اور کچھ اور چیزوں کی وجہ سے استعفیٰ دیاہے ، یہ اچھی بات ہے اور یہ کلچر چلناچاہئے ، یہ اعظم سواتی کے خلاف عمومی تحقیقات ہیں، اعظم سواتی کے خلاف جے آئی ٹی کی رپورٹ ہالی وڈ کی مکمل فلم ہے ، اعظم سواتی ایک دیہات سے اٹھتے ہیں اور امریکہ تک سب کو تگنی کا ناچ نچا دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کیخلاف سنگین الزامات ہیں، اگر یہ سب کچھ واقعی ہوا ہے تو اس کو یہاں نہیں رکناچاہئے بلکہ منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے ۔ قبل از وقت الیکشن کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر قبل از وقت الیکشن ہوئے تو سلیم صافی کوچیف الیکشن کمشنر بنا دیناچاہئے۔

مزید : قومی