اعظم سواتی کیس نظام کی ناکامی ہے :تجزیہ کار بابر ستار کی رائے

اعظم سواتی کیس نظام کی ناکامی ہے :تجزیہ کار بابر ستار کی رائے
اعظم سواتی کیس نظام کی ناکامی ہے :تجزیہ کار بابر ستار کی رائے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کاربابر ستار نے کہاہے کہ اعظم سواتی کیس نظام کی ناکامی ہے ،احتساب اس وقت ہوتاہے جب ہم حادثاتی طور پر پھنس جائیں ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ “ میں گفتگو کرتے ہو ئے بابر ستار نے کہا کہ اعظم سواتی کیس نظام کی ناکامی ہے ، ہماری ہاں احتساب اس وقت ہوتاہے جب ہم حادثاتی طور پر غلطی سے پھنس جائیں، معاشرتی طور پر یہ اخلاقیات کی ناکامی ہے جب کسی کے خلاف عوامی مہم موثر طور پر شروع ہوجائے تو پھر عزت بچانے کیلئے ایسے اقدامات کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کیس میں یہ بات نظر آتی ہے کہ عمومی طورپر ہم قانون سے نہیں ڈرتے ، ان کا کہنا تھا کہ اس سب کے باوجوداعظم سواتی تحریک انصاف میں شامل رہیں گے اور موثر طور پر کردار بھی ادا کرتے رہیں گے ۔

مزید : قومی