تحریک انصاف میں ایک بھی بندہ اعظم سواتی سے مختلف نہیں :حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

تحریک انصاف میں ایک بھی بندہ اعظم سواتی سے مختلف نہیں :حفیظ اللہ نیازی کا ...
تحریک انصاف میں ایک بھی بندہ اعظم سواتی سے مختلف نہیں :حفیظ اللہ نیازی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں ایک بھی بندہ نہیں جواعظم سواتی سے مختلف ہو ، عمران خان آٹھ سال سے اعظم سواتی کے معاملات سے بخوبی واقف تھے لیکن پھر بھی ان کا دفاع کرتے رہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگوکرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ کل تک عمران خان صحافیوں کے سامنے اعظم سواتی کا دفاع کررہے تھے اور آج یہ خبر آئی ہے کہ اعظم سواتی کے مستعفی ہونے پر عمران خان نے کہاہے کہ جب تک فیصلہ نہیں آجاتاآپ کام کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی جب تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے پر تول رہے تھے تو ان کے خلاف امریکہ سے فراڈ کے شواہد لائے گئے لیکن اس کے باوجوداعظم سواتی کو تحریک انصاف میں شامل کرلیاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں ایک بندہ نہیں ہے جو اعظم سواتی سے مختلف ہو اور اگر ہے تو اس کا نام بتا دیں۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کے فارم میں گائے کی بدگمانی سے قوم کوبہت بڑی خوش گمانی ملی ہے، عمران خان آٹھ سال سے اعظم سواتی کے معاملات سے بخوبی واقف تھے لیکن اس کے باوجود ان کا دفاع کرتے رہے ۔ قبل از وقت الیکشن کے حوالے سے سوال پر حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ اگر الیکشن ہوئے تو وہی پارٹی جیتے گی جو پیا من بھائے گی ۔

مزید :

قومی -