وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا لیکچر سنتے ہوئے طالب علموں نے تنگ آکر احتجاج شروع کردیا

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا لیکچر سنتے ہوئے طالب علموں نے تنگ آکر ...
وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا لیکچر سنتے ہوئے طالب علموں نے تنگ آکر احتجاج شروع کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو نواز شریف پر تنقید مہنگی پڑی گئی،طلباءنے شیم شیم کے نعرے لگا دیے ۔ تفصیل کے مطابق لاہور کے ٹاون ہال میں یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے مخالفین پر جارحانہ انداز اپنایا تو نوجوان لیگی قائدین پر تنقید برداشت نہ کر پائے اور صوبائی وزیر کی تقریر کے دوران شیم شیم کے نعرے لگانے لگے۔

اس موقع پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ کی جانب سے طے شدہ منصوبے کے تحت احتساب عدالت کے باہر صورتحال خراب کی گئی۔ ان کی کوشش ہے کہ ماڈل ٹاون جیسا کام ہوجائے تاکہ اسے دکھا کر حکومت کو ظالم ثابت کیا جاسکے لیکن ہم ایسا کچھ نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی آل شریف کی چھیڑ بن چکی ہے اب انہیں ماڈل ٹان کیس میں پھانسی کا پھندا نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک کرپشن اور بددیانتی کا سلسلہ چل رہا تھااور ان کی جانب سے خود کو مظلوم بناکر پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ تقریب میں اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب ایک تقریب کے شرکاءمیں کچھ نوجوانوں نے کھڑے ہوکر شریف فیملی کی حکومت بہترین حکومت قرار دینا شروع کردیا ہے۔نوجوانوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی حکومت ٹھیک تھی۔ نوازشریف حکومت کی تعریف کرنے پر فیاض الحسن چوہان مزید آگ بگولہ ہوگئے اور تقریب کا ماحول درہم برہم ہو گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور