ترک حکومت کا آزاد جموں وکشمیر کے 5 طالب علموں کو سکالرشپ دینے کا اعلان

ترک حکومت کا آزاد جموں وکشمیر کے 5 طالب علموں کو سکالرشپ دینے کا اعلان
ترک حکومت کا آزاد جموں وکشمیر کے 5 طالب علموں کو سکالرشپ دینے کا اعلان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک حکومت نے آزاد جموں و کشمیر کے 5 طالب علموں کیلئے ترکی کے بہترین تعلیمی اداروں میں سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں سکالرشپ ایوارڈ ڈسٹری بیوشن کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان میں تعینات ترک سفیر احسان مصطفی نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر محمد مسعود خان نے آزاد جموں و کشمیر کے لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیم میں دلچسپی لینے پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : تعلیم و صحت /علاقائی /آزاد کشمیر