وزیر اعظم اور وزیر خزانہ میں سے ایک غلط بیانی کررہاہے :ناز بلوچ کا الزام

وزیر اعظم اور وزیر خزانہ میں سے ایک غلط بیانی کررہاہے :ناز بلوچ کا الزام
وزیر اعظم اور وزیر خزانہ میں سے ایک غلط بیانی کررہاہے :ناز بلوچ کا الزام

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہاہے کہ عمران خان کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہئے کیونکہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے حوالے سے کوئی ایک غلط بیانی کررہاہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ پاک فوج کے ترجمان نے بہت اچھی بات کی ہے کہ فوج پورے پاکستان کی فوج ہے ، فوج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کے دفاع کیلئے کھڑی ہے اور ہم اپنی فوج کے ساتھ ہر دم کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ بات ایک بار نہیں کی بلکہ کئی بار ان کی زبان پھسل جاتی ہے ، عمران خان کوسوچ سمجھ کر بولنا چاہئے اور ان کی زبان نہیں پھسلنی چاہئے کیونکہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے وزیر خزانہ کوئی اور بات کررہے ہیں اور وزیر اعظم کوئی اور بات کررہے ہیں تو ان دونو ں میں سے کوئی ایک غلط بیانی کررہاہے اور یہ کوئی چھوٹا معاملہ نہیں ہے ، حکومت نے تین ماہ میں جوکچھ کیاہے لوگ توبہ توبہ کررہے ہیں، اتنی مہنگائی میں عوام جائیں تو کہا ں جائیں؟

مزید :

قومی -