ایان علی نے آصف زداری کیخلاف گواہی دی تو اس کو ثابت کرنا پڑیگا :شہلا رضا

ایان علی نے آصف زداری کیخلاف گواہی دی تو اس کو ثابت کرنا پڑیگا :شہلا رضا
ایان علی نے آصف زداری کیخلاف گواہی دی تو اس کو ثابت کرنا پڑیگا :شہلا رضا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سندھ شہلا رضا نے کہاہے کہ ایان علی کے آصف علی زرداری کے خلاف گواہی دی تو اس کو ثابت کرنا پڑے گا ،پیپلز پارٹی پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ اگر کوئی لانچ سے پیسے پکڑے گئے ہیں تو وہ پیسے پاکستان کے قومی خزانے میں جمع کیوں نہیں کروائے گئے ؟ ایان علی کے وعدہ معاف گواہ بننے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر ایان علی آصف زرداری کے خلاف گواہی دے دیتی ہے تواس سے کیاہوگا ؟ وہ گواہی دیدے لیکن یہ ثابت کرنا پڑے گا ، ہم تو یہ کہہ رہے ہیں کہ فریال صاحبہ نے ابھی تک کوئی جرمانہ نہیں بھرا اور نہ ان پر کوئی الزام ہے ، میر ی جماعت پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے ، جرمانہ فریال تالپور نے نہیں بلکہ علیمہ خان نے ادا کیاہے ۔

مزید : قومی