بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ دبئی میں گرفتار، لڑکی کیساتھ کیا کر رہے تھے؟ ایسی خبر آ گئی کہ بھارتیوں کو بھی یقین نہ آئے

بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ دبئی میں گرفتار، لڑکی کیساتھ کیا کر رہے تھے؟ ایسی ...
بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ دبئی میں گرفتار، لڑکی کیساتھ کیا کر رہے تھے؟ ایسی خبر آ گئی کہ بھارتیوں کو بھی یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے پر بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ برازیلین لڑکی نے میکا سنگھ کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگایا جس کے بعد انہیں دبئی کے ہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے پر میکا سنگھ کو دبئی پولیس نے رات کے تین بجے دبئی کے علاقے ایک بار سے گرفتار کیا۔ میکا سنگھ پر دبئی میں رہائش پذیر 17 سالہ برازیلین لڑکی کو نازیبا تصاویر بھیجنے کا الزام ہے، گلوکار اب دبئی پولیس کی حراست میں ہیں۔
واضح رہے کہ گلوکار میکا سنگھ اس سے قبل بھی مختلف واقعات میں حوالات کی سیر کرچکے ہیں، 2015ءمیں ایک ڈاکٹر کو کنسرٹ کے دوران تھپڑ مارنے پر میکا سنگھ کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔چند سال قبل میکا سنگھ کو ممبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا تھا ان کے پاس سے مقررہ حد سے زیادہ بھارتی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -