آئین کی بالا دستی ، جمہوریت کا تسلسل کرپشن کی بیخ کنی پر ہی منحصر ہے :گورنر پنجاب

آئین کی بالا دستی ، جمہوریت کا تسلسل کرپشن کی بیخ کنی پر ہی منحصر ہے :گورنر ...
 آئین کی بالا دستی ، جمہوریت کا تسلسل کرپشن کی بیخ کنی پر ہی منحصر ہے :گورنر پنجاب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ ملک کی خوشحالی ، استحکام ، آئین کی بالا دستی اورقانون کی حکمرانی ، جمہوریت کا تسلسل اورانصاف کی فراہمی کرپشن کی بیخ کنی پر ہی منحصر ہے ،حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیراہے۔

تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال لاہور میں اینٹی کرپشن ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے کہا کہ نیب کا ادارہ عظیم مقصد کیلئے کام کررہاہے کیونکہ کرپشن ہر برائی کی جڑ ہے اور مجھے اس بات پر بڑا فخر ہے کہ الحمرا میں اینٹی کرپشن ڈے پر تقریب کا انعقاد کیاگیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی جماعت کی تشکیل کے پہلے دن سے کرپشن کے خلاف آواز بلند کی تھی اور یہ تحریک انصاف کا بنیاد ی نقطہ ہے ، اس ملک کی خوشحالی ، استحکام ، آئین کی بالا دستی اورقانون کی حکمرانی ، جمہوریت کا تسلسل، انصاف کی فراہمی کرپشن کی بیخ کنی پر ہی منحصر ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہاہے کہ حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیراہے اور جس طریقے سے چیئر مین نیب نے کہاہے کہ احتساب سب کے لئے ہے اور میں یہ بات ڈنگے کی چوٹ پر کہتاہوں کہ یہی مشن عمران خان کا ہے کہ احتساب سب کے لئے ہے ، چاہے وہ کمزور ہو، امیر ہو یا اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو یا حکومت سے بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کےخلاف حکومت کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے ، کرپشن کی وجہ سے پیش آنیوالے نقصانات ، مصائب اورخطرات ہمارے معاشرے کا بہت بڑا المیہ ہیں، آج ہمیں اس لعنت کوختم کرنے کے عزم کی تجدید کے ساتھ ساتھ اس کے تدارک کیلئے کی جانیوالے کوششوں کومزید موثر بنا نے کاعہد کرناچاہئے ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نیب ملکی سطح پر کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی متحرک نظر آتاہے ، مجھ بتایا گیاہے کہ پاکستان ” یونائیٹڈ نیشن کنونشن اگینسٹ کرپشن“ کے بانی ممبران میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس عالمی ادارے میں نیب پاکستان کی نمائندگی کررہاہے اور اس کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتاہے ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

قومی -