”تجاوزات کیخلاف آپریشن میں میرا گھر بھی گرا دیا گیا“ انتہائی معروف شخصیت نے بیوی بچوں سمیت خودکشی کی دھمکی دیدی

”تجاوزات کیخلاف آپریشن میں میرا گھر بھی گرا دیا گیا“ انتہائی معروف شخصیت نے ...
”تجاوزات کیخلاف آپریشن میں میرا گھر بھی گرا دیا گیا“ انتہائی معروف شخصیت نے بیوی بچوں سمیت خودکشی کی دھمکی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن زور و شور سے جاری ہے جس دوران کئی دکانیں، عمارتیں اور گھر گرائے جا چکے ہیں تاہم اب ایک معروف شخصیت کے متاثر ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف ٹی وی چینلز کے پروگرامز میں سابق صدر پرویز مشرف کی’ڈمی‘ بن کر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے وسیم الدین انصاری کی مسکراہٹ تجاوزات کیخلاف آپریشن نے چھین لی ہے اور انہوں نے بیوی بچوں سمیت خودکشی کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم الدین انصاری کا کہنا تھا کہ نعمان بلڈر والوں نے ایک ایک پراجیکٹ میں دو، دو لوگوں کو فائدے دئیے ہوئے ہیں اور ایک کو اصلی جبکہ دوسرے کو نقلی قرار دیدیتے ہیں۔ میں بہت بری طرح تباہ ہو گیا ہوں، حالانکہ گزشتہ 17 سال سے اس پراجیکٹ میں رہائش پذیر ہوں مگر اب ، زمین پر آ گیا ہوں اور بھکاری بن گیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا ہوں مگر مسکراہٹیں دینے والا ہی اب رو رہا ہے، اگر میرا مسئلہ حل نہ ہوا تو میں اپنے بیوی بچوں سمیت خودکشی کر لوں گا کیونکہ میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔