لوگ سیاست سے مایوس ہورہے ہیں :ندیم افضل چن

لوگ سیاست سے مایوس ہورہے ہیں :ندیم افضل چن
 لوگ سیاست سے مایوس ہورہے ہیں :ندیم افضل چن

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہاہے کہ لوگ حکومت سے نہیں سیاست سے مایوس ہورہے ہیں۔

اے آروائی نیوز کے پرو گرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ لوگ حکومت سے نہیں سیاست سے مایوس ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جوشوگر ملیں لگائیں اوروہ حکومت کے بل بوتے پر لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری اتحاد سے لیکر 1997کی دوتہائی اکثریت تک ایک لمبی کہانی ہے ، مسلم لیگ ن نے حکومت کا اربوں روپیہ میڈیا مہم پر لگا دیا ۔

مزید : قومی