آصف زرداری کوگرفتار کرلیں لیکن حکومت کو خود بھی جیلوں کیلئے تیار رہناچاہئے :چودھر ی منظور

آصف زرداری کوگرفتار کرلیں لیکن حکومت کو خود بھی جیلوں کیلئے تیار رہناچاہئے ...
آصف زرداری کوگرفتار کرلیں لیکن حکومت کو خود بھی جیلوں کیلئے تیار رہناچاہئے :چودھر ی منظور

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ آصف زرداری کو گرفتار کرلیںلیکن حکومت کوخود بھی جیلوں کیلئے تیار رہنا چاہئے ، حکومت کوخود سے احتساب کا عمل شروع کرنا پڑے گا ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور نے کہاہے کہ حکومت آصف زرداری کوگرفتار کرنا چاہتی تو کرلے لیکن حکومت کوخود سے احتساب کاعمل شرو ع کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہ جیلیں نئی نہیں ہیں ، حکومت کوخود بھی جیلوں کیلئے تیاررہناچاہئے ، پیپلز پارٹی نے یہیں رہنا ہے ، پیپلز پارٹی کے کار کنوں نے جیلیں دیکھی ہیں اور کوڑے بھی کھائے ہیں۔

مزید :

قومی -