مسلم لیگ ن کومشکلات کا سامنا ہے :رانا تنویر کا اعتراف

مسلم لیگ ن کومشکلات کا سامنا ہے :رانا تنویر کا اعتراف
مسلم لیگ ن کومشکلات کا سامنا ہے :رانا تنویر کا اعتراف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کو مشکلات کا سامنا ہے ، اپوزیشن مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”آف دی ریکارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کواس وقت مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہماری سمت درست ہے ، اپوزیشن مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ،شریف خاندان کا کاروبار نیا نہیں بلکہ وہ 1937سے کار وبار کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ حکومت کوسپورٹ نہیں کریں گے بلکہ ہم توچاہتے ہیں کہ حکومت اپنے پانچ سال پورے کر ے ۔انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کے ٹوئٹس لوگوں کواچھے نہیں لگتے ، دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں سارا میڈیا ہمارے خلا ف تھا اور لوگوں کوپکڑ پکڑ کر تحریک انصاف کی طرف بھیجا گیا ، ہم نے بڑے مشکل حالات کا مقابلہ کیاہے۔

مزید :

قومی -