پاکستان میں پارلیمانی نظام کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں :حامد میر

پاکستان میں پارلیمانی نظام کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں :حامد میر
پاکستان میں پارلیمانی نظام کیخلاف سازشیں ہورہی ہیں :حامد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حامد میرنے کہاہے کہ پاکستان میں پارلیمانی نظام کے خلاف سازشیں ہوتی رہتی ہیں اور آج بھی ہور ہی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں جب مجھ پر پابندی لگی تو میرے شو میں تمام پارٹیوں کے قائدین آتے تھے ، ان میں عمران خان بھی آتے تھے ، بے نظیر بھٹو بھی آئیں اور مسلم لیگ ن کے رہنما بھی آتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پارلیمانی نظام کے خلاف سازشیں ہوتی رہتی ہیں اور آج بھی ہورہی ہیں لیکن اگر پارلیمانی نظام کے خلاف سازش ہوئی تو اس ملک کی عدلیہ ، فوج اورمیڈیا ملکر اس سازش کو ناکام بنائیں گے ۔

مزید :

قومی -