وفاقی کابینہ میں اعظم سواتی کے علاوہ بھی کئی شخصیات کے ایشوز موجود ہیں :مشرف زیدی کا انکشاف

وفاقی کابینہ میں اعظم سواتی کے علاوہ بھی کئی شخصیات کے ایشوز موجود ہیں :مشرف ...
وفاقی کابینہ میں اعظم سواتی کے علاوہ بھی کئی شخصیات کے ایشوز موجود ہیں :مشرف زیدی کا انکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار مشرف زیدی نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ میں اعظم سواتی کے علاوہ اور بھی کئی شخصیات کے ایشوز موجود ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مشرف زیدی نے کہا کہ اعظم سواتی کے علاوہ عمران خان کی کابینہ میں اور بھی کئی شخصیات ایسی ہیں جن کی کارکردگی کا ایشو بھی ہے اور ان پر کیسز بھی چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس معاملے پر پریشان نہیں ہونگے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ کیسے لوگوں کے ساتھ معاملا ت کرکے حکومت بنائی گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں اور وہ 22سال سے سیاست کررہے ہیں اوراپنے طریقہ کار میں تبدیلی کرکے وہ حکومت حاصل کرچکے ہیں اور یہ طریقہ چلتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کچھ کمزوریاں ہیں ، اب ایسا ہوناچاہئے کہ یہ کمزوریاں ملک پر کم اثر انداز ہوں لیکن ان کی نیک خواہشوں کا فائد ہ ملک اور عوام کوپہنچناچاہئے ۔

مزید : قومی