چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس (ر) سردار رضا خان عہدے سے سبکدوش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس (ر) سردار رضا خان آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔
سردار رضا خان کی سبکدوشی کے باوجود اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے کسی کو نامزد نہ کیا جاسکا جس کے بعد آج (جمعہ کو ) قائم مقام چیف الیکشن کمشنر ادارے کا چارج سنبھالیں گے۔ جسٹس الطاف ابراہیم قریشی کی بطور قائم مقام چیف الیکشن کمشنر حلف برداری کی تقریب آج الیکشن کمیشن میں ہوگی۔
واضح رہے کہ اس وقت الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے فارن فنڈنگ کیسز سمیت اہم کیسز زیر سماعت ہیں۔