حکومت نواز شریف کی صحت سے متعلق حتمی رپورٹ آنے تک کوئی بات نہیں کرسکتی،فردوس عاشق اعوان

حکومت نواز شریف کی صحت سے متعلق حتمی رپورٹ آنے تک کوئی بات نہیں کرسکتی،فردوس ...
حکومت نواز شریف کی صحت سے متعلق حتمی رپورٹ آنے تک کوئی بات نہیں کرسکتی،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب تک نواز شریف کی صحت سے متعلق حتمی رپورٹ نہیں آتی حکومت کوئی بات نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہااپوزیشن کا جو پارلیمانی کردار ہے وہ ان کو کرناہے حکومت پر احسان نہیں کررہی،۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق معاون خصوصی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کومضبوط، خوشحال بنانے میں مصروف عمل ہیں جبکہ اپوزیشن پہلے دن سے ہی انہیں وزیر اعظم ماننے کو تیار نہیں ہے۔اپوزیشن کے ارمانوں میں ایک ارمان ہے کہ وزیراعظم مائنس ہوں۔فردوس نے کہااپوزیشن کے ارمان پورے نہیں ہوں گے ان کو مایوسی ہوگی۔ہم اپوزیشن کو جمہوری اور آئینی طریقے سے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...