چوہدری شوگرملز کیس کی سماعت آج ہوگی،مریم نواز کے کزن یوسف عباس کو پیش کیاجائے گا

چوہدری شوگرملز کیس کی سماعت آج ہوگی،مریم نواز کے کزن یوسف عباس کو پیش ...
چوہدری شوگرملز کیس کی سماعت آج ہوگی،مریم نواز کے کزن یوسف عباس کو پیش کیاجائے گا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں چوہدی شوگر ملز کیس کی سماعت آج ہوگی۔احتساب عدالت کے جج جسٹس امیر محمد خان کیس کی سماعت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں چوہدری شوگرملز کیس کی سماعت آج ہونی ہے۔ جیل حکام مریم نواز کے کزن یوسف عباس کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج عدالت پیش کریں گے۔عدالت نے مریم نوازاورنواز شریف کو ریفرنس آنے تک حاضری سے استثنا دے رکھا ہے۔نیب کے تفتیشی افسر چودھری شوگر مل کے ریفرنس سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ نیب نے اکتوبر 2018 میں تفتیش سے پتا چلایا کہ چوہدری شوگر ملز میں نواز شریف، مریم نواز، شہباز شریف اور ان کے بھائی عباس شریف کے اہل خانہ کے علاوہ کچھ غیر ملکی بھی شراکت دار ہیں۔چوہدری شوگر ملز میں سال 2001 سے 2017 کے درمیان غیر ملکیوں کے نام پر اربوں روپے کی بھاری سرمایہ کاری کی گئی اور انہیں حصص دیے گئے۔ بعد ازاں وہی حصص مریم نواز، حسین نواز اور نواز شریف کو بغیر کسی ادائیگی کے واپس کیے گئے۔اس ضمن میں نیب نے سب سے پہلے مریم نواز کو 31 جولائی کو تفتیش کے لیے طلب کیا تھا اور انہوں نے نیب ٹیم کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...