لاہور سے گوجرانوالہ بارات لے جانے والا دولہا موٹر وے پر لٹ گیا ، دلہن کے ساتھ کیا ہوا؟ پریشان کن خبر آ گئی

لاہور سے گوجرانوالہ بارات لے جانے والا دولہا موٹر وے پر لٹ گیا ، دلہن کے ساتھ ...
لاہور سے گوجرانوالہ بارات لے جانے والا دولہا موٹر وے پر لٹ گیا ، دلہن کے ساتھ کیا ہوا؟ پریشان کن خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج کل ملک بھر میں عوام چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے پریشان ہیں جبکہ پولیس بھی ملزمان کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی ہے اور ایسے ہی واقعے کا شکار ایک نوجوان دولہا اپنی بارات واپس لاتے ہوئے ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے گوجرانوالہ بارات لے جانے والا دولہا اپنی دولہن کو لے کر واپس لو ٹ رہاتھا کہ موٹر وے پر راستے میں تین ڈاکوﺅں نے اسے روکا اور لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دولہے نے میڈیا کو بیان دتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین افراد آئے اور انہوں نے ہماری گاڑی روکنے کی کوشش کی تو ہم سمجھے شائید ہماری گاڑی بائیک کو لگ گئی ہے تو وہ بحث کرنے کیلئے آ رہے ہیں لیکن اتنی دیر میں دو گاڑی کے آگے آ کر کھڑے ہو گئے اور تیسرے نے پستول نکال کر رکھ دی ۔ تینوں ملزمان اسلحے کے زور پر تمام موبائل فونز ، نقدی اور دولہن سے سونے کے زیورات لے کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور