مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی محاصرے مسلسل 124ویں روز بھی جاری

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی محاصرے مسلسل 124ویں روز بھی جاری
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی محاصرے مسلسل 124ویں روز بھی جاری

  



سرینگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔فوجی محاصرے اور سخت پابندیوں کی وجہ سے آج مسلسل 124ویں روز بھی وادی بھرمیں خوف اوردہشت کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں لوگ سول نافرمانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں ہزاروں کشمیریوں کے واٹس ایپ اکاونٹس انٹرنیٹ کی مسلسل بندش کے باعث رواں ہفتے غیر موثر ہو گئے ہیں۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق حریت رہنماوں محمود احمد ساغر، عبدالحمید لون اور عبدالمجید ملک نے اپنے بیانات میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیر انسانی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس ظاہر کیاہے۔

سول سوسائٹی کی تنظیموں کے بین الاقوامی اتحاد سِوکس مانیٹر نے شہری آزادیوں سے متعلق درجہ بندی میں بھارت کی پوزیشن میں تنزلی کر دی ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے علمبرداروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے گروپوں پر حملوں اورمسلسل فوجی لاک ڈاون پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

بھارت کے وزیر مملکت داخلہ جے کشن ریڈی نے پارلیمنٹ سے خطاب میں 5اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرمیں 5ہزار 1سو61کشمیر یوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے۔

مزید : قومی


loading...