” دیکھ لیں کرکٹ ٹیم کا کیا حشر ہو گیا ہے اور ۔۔“ قومی ٹیم کی حالت دیکھ کر جاوید میانداد دلبرداشتہ ہو گئے ، عمران خان کیلئے پیغام جاری کر دیا

” دیکھ لیں کرکٹ ٹیم کا کیا حشر ہو گیا ہے اور ۔۔“ قومی ٹیم کی حالت دیکھ کر ...
” دیکھ لیں کرکٹ ٹیم کا کیا حشر ہو گیا ہے اور ۔۔“ قومی ٹیم کی حالت دیکھ کر جاوید میانداد دلبرداشتہ ہو گئے ، عمران خان کیلئے پیغام جاری کر دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے وزیراعظم عمران خان کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ دیکھ لیں کرکٹ ٹیم کا کیا حشر ہو گیاہے ، پاکستان کرکٹ میں پروفیشنلزم کی کمی ہے جو ڈپارٹمنٹ کرکٹ سے آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاوید میاں داد نے سابق کپتان سرفراز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین وکٹ کیپر ہیں اور اس کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے ، سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا بورڈ کا فیصلہ ہے لیکن انہیں ٹیم سے نکال کر زیادتی کی گئی، وکٹ کیپر ہمیشہ اپنی ب±ری وکٹ کیپنگ کی وجہ سے باہر ہوتا ہے۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے آسٹریلیا میں شکست کے حوالے سے کہا کہ آسٹریلیا میں شکست کا ملبہ کپتان اظہر علی پر ڈالنا درست نہیں ہے، ٹیم جب 70 کے اسکور پر آو¿ٹ ہو جائے تو کپتان کیا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ٹیم بڑا اسکور کرتی ہے تو اس وقت کپتان کی پلاننگ دیکھی جاتی ہے۔جاوید میانداد نے مصباح الحق کے عہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کو تین عہدے دینا سمجھ سے باہر ہے، مختلف لوگوں کو عہدے دینے سے اچھے فیصلے سامنے آتے ہیں۔

مزید : کھیل


loading...