عمران صاحب گیس ، بجلی کے بلوں اور دوائیوں میں ڈاکے کا جواب تو دینا پڑے گا،مریم اورنگزیب

عمران صاحب گیس ، بجلی کے بلوں اور دوائیوں میں ڈاکے کا جواب تو دینا پڑے ...
عمران صاحب گیس ، بجلی کے بلوں اور دوائیوں میں ڈاکے کا جواب تو دینا پڑے گا،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب آپ اتنے نالائق ہیں کہ پارلیمان ، اپوزیشن اور میڈیا کی آواز بند کر کے بھی اپنی ، نالائقی اور نااہلی چھپا نہیں سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک پیغام میں انہوں نے کہاعمران صاحب گیس ، بجلی کے بلوں اور دوائیوں میں ڈاکے کا جواب تو دینا پڑے گا۔عمران صاحب پندرہ ماہ میں سی پیک اور تمام ترقیاتی منصوبے بند کرنے جا جواب تو دینا پڑے گا۔

انہوں نے کہاعمران صاحب مایوس اور ناکام اس لئے ہیں کہ عوام کی عدالت میں جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاعمران صاحب آپ اتنے نالائق ہیں کہ بیس سال کنٹینر اور چودہ ماہ حکومت میں رہ کر بھی یہ فیصلہ نہ کر سکے کہ مسلم لیگ ن ، شریف خاندان ، نواز شریف اور شہباز شریف پہ کتنی کرپشن کا جھوٹا الزام لگائیں؟عمران صاحب ہر بیان ، ہر پریس کانفرنس ، ہر تقریر ، ہر عدالت میں مختلف بیان؟انہوں نے کہاعمران صاحب پندرہ ماہ میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا بڑھانے کا جواب تو دینا پڑے گا۔

عمران صاحب پندرہ ماہ میں عوام کی روٹی ، روزگار، کاروبار اور معیشت بند کرنے کا جواب تو دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا عمران صاحب شریف خاندان ،مسلم لیگ ن ، نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف جتنے جھوٹے تصویری خاکے بنا لیں لیکن علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کو دیے این آر او کا جواب تو دینا پڑے گا ۔عمران صاحب پندرہ ماہ میں تاریخی گیارہ ہزار ارب کا قرض لینے کی مجرمانہ نالائقی کا جواب تو دینا پڑے گا۔

مزید :

قومی -