مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کیلئے نیب نے بڑا قدم اٹھالیا

مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کیلئے نیب نے بڑا قدم اٹھالیا
مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کیلئے نیب نے بڑا قدم اٹھالیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کیلئے نیب نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔نیب کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پر آبزرویشن دیں اور آبزرویشن سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لئے عدالت سے استدعاکی جاتی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے اور مریم نواز کی ضمانت مسترد کی جائے ۔درخواست میں کہا گیا کہ مریم کی ضمانت خلاف قانون ہے۔یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے اکتیس اکتوبر کوچوہدری شوگرملز کیس میں مریم نواز کو ضمانت پر رہا کیاتھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی


loading...