عمرکوٹ ضلع کی تاریخ میں پہلی بار  بیچلرسائنس نرسنگ میڈیکل کی تعلیم کے لئے نجی سطح پر انسٹیٹیوٹ قائم ، نتائج کا اعلان آج متوقع

عمرکوٹ ضلع کی تاریخ میں پہلی بار  بیچلرسائنس نرسنگ میڈیکل کی تعلیم کے لئے ...
عمرکوٹ ضلع کی تاریخ میں پہلی بار  بیچلرسائنس نرسنگ میڈیکل کی تعلیم کے لئے نجی سطح پر انسٹیٹیوٹ قائم ، نتائج کا اعلان آج متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر )عمرکوٹ ضلع کی تاریخ میں پہلی بار  بیچلرسائنس نرسنگ میڈیکل کی تعلیم کے لئے نجی سطح پر انسٹیٹیوٹ قائم کیاگیاہے پچاس نشستوں کے لئے ملک بھر سے طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا نتائج کا اعلان  (آج) جمعہ کے روز کیاجائیگا .جنوری میں کلاسز کا باقائدہ آغاز کیاجائےگا ٹسیٹ دینے والے بیشتر امیدواروں نے  مقامی سطح پر اتنے بڑے ادارے کھلنے کا خیرمقدم کیا  ہمارے نوجوانوں میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے صرف مواقع ملنے چاہِیئے ،ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمان میمن  یہ علاقہ پسماندہ ضرور ہے لیکن یہاں کے نوجوان تعلیمی میدان میں انتہائی ہوشیار ہے انکے مستقبل کو روشن کرنے کیلئے تھر انسٹیٹیوٹ کا  قیام عمل میں.

تفصیلات کے مطابق  صحرائے تھر کے گیٹ وی آف عمرکوٹ کی تاریخ میں پہلی باربیچلر سائنس نرسنگ کی تعلیم کیلئے نجی سطح پر انسٹیٹیوٹ قائم کیاگیاہے جس میں پچاس جنرل نشستوں اور دس سلیف فنانس نشستوں پر داخلہ کیلئے ملک بھر سے دوسو پچاس طلبہ وطالبات حصہ لیا اور سندھ بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز ولیکچرارانکی نگرانی کررہے تھے انتظامیہ کے مطابق نتائج کااعلان کل (آج)جمعہ کے روزکیا جائے گا جبکہ یکم جنوری سے باقائدہ کلاسز کا آغاز ہو گا اس موقع پر نجی انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل منوج کمار مالہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ انسٹیٹیوٹ پاکستان نرسنگ کونسل اور محکمہ ہیلتھ سندھ سے باقائدہ منظور شدہ ہے جو پیپلزیونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنس نوابشاہ سے منسلک ہے  .

اس موقع پر میڈیا  سے گفتگو کرتےہوئے تھر انسٹیٹیوٹ عمرکوٹ کے چئیرمین امیتاز احمد سومرو نے کہا کہ  ضلع و صحرائے تھر اور سندھ بھر میں طبی سہولیات کے فقدان کو مدنظر رکھتے ہوئے بیچلرسائنس نرسنگ میڈیکل کی تعلیم کے حصول کیلئے نجی سطح پر انسٹیٹیوٹ قائم کیا گیا ہے جس میں دورجدید کی تمام تر سہولیات دستیاب ہیں جہاں پر ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ وطالبات کسی تفریق کے بغیر مناسب فیس اور کوالیفائیڈاساتذہ کی نگرانی میں معیاری تعلیم حاصل کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ میں میرٹ کی بنیاد پر داخلہ فراہم کیا جائے گا تاکہ قابل و ذہین طلبہ وطالبات کی حق تلفی نہ ہو تاہم ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن اور ایس پی عمرکوٹ اعجازاحمد شیخ نے بھی انٹری ٹیسٹ عمل کا جائزہ لیا اور اطمنان کا اظہار کرےہوئے کہا کہ ضلع عمرکوٹ کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ چھا ہوا ہے صرف انکو مواقع ملنے کی دیر ہے انہوں نے کہا کہ امید کرتاہوں کہ یہاں پر میرٹ کے بنیاد پر آنے نوجوان چار سالوں کے بعد خطے کی خدمت کرکے اپنے اور اس ادارے کا نام روشن کریں گے.