پاکستان کے لیے مزید ایک ارب ڈالر ، قوم کیلئے خوشخبری آگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے جسے توانائی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا، رقم پاکستان کو بجٹ سپورٹ کیلئے دی جائے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی گئی ہے جس سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی۔
مزید برآں ایک ارب ڈالر سے پاکستان کا بیرونی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا اور پاکستان میں غریب افراد کے لیے فنڈز بھی بڑھا دیئے گئے ہیں، رقم خصوصی پالیسی قرض کے تحت دی جا رہی ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کیں جس پر رقم معاشی استحکام کیلئے فراہم کی گئی ہے۔