پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستاہو گیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستاہو گیا
پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، اوپن اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستاہو گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ روز سٹیٹ بینک نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی کہ ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں اور آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ موڈیز بھی پاکستانی معیشت کی ترقی کے راستے پر چلنے کی گواہی دے رہاہے تاہم آج عوام کیلئے ایک اور اہم خبر یہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 5 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیاہے جس کے بعد 155 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ آغاز میں 100 انڈیکس 40 ہزار 641 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعداس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 178 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 819 کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

مزید : بزنس


loading...