ایچ ای سی کو11ارب40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری,فنڈز کی بر وقت فراہمی یقینی بنائی جائے،اسد عمر

ایچ ای سی کو11ارب40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری,فنڈز کی بر وقت فراہمی یقینی ...
ایچ ای سی کو11ارب40 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری,فنڈز کی بر وقت فراہمی یقینی بنائی جائے،اسد عمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمراوروفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایچ ای سی بھی شریک ہوئے اور ایچ ای سی کو11ارب40 کروڑروپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ہائرایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کا جائزہ لیا گیاجبکہ شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں بہتری لائی گئی ہے۔وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پرنسپل اکاو¿نٹنگ آفیسر کے اختیارات بڑھا دیے ہیں جبکہ ایچ ای سی کو رواں سال 11ارب40 کروڑ روپے جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کیلئے ایچ ای سی کا کل ترقیاتی بجٹ 29ارب روپے ہے،اس موقع پر وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ایچ ای سی کو ترقیاتی فنڈز کی بر وقت فراہمی یقینی بنائی جائے،بروقت فنڈز اجرا سے تعلیمی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہو سکے گی ۔

مزید :

قومی -