کیا ٹیسٹ کپتان اظہر علی واقعی ہی انگلینڈ میں سیٹل ہو رہے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

کیا ٹیسٹ کپتان اظہر علی واقعی ہی انگلینڈ میں سیٹل ہو رہے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی
کیا ٹیسٹ کپتان اظہر علی واقعی ہی انگلینڈ میں سیٹل ہو رہے ہیں ؟ بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا اور ناقص کاکردگی پر شدید تنقید بھی برداشت کرنا پڑ رہی ہے تاہم اب پاکستان سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیزی کیلئے میدان میں اترنے جارہاہے ، پہلا میچ گیارہ دسمبر کو کھیلاجائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ اظہر علی انگلینڈ میں سیٹل ہونے جارہے ہیں جس پر اب ٹیسٹ کپتان خود میدان میں آ گئے ہیں اور بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”میں انگلینڈ میں سیٹل نہیں ہو رہا ، میرا کوئی بزنس بھی باہر نہیں اور نہ ہی کسی کاﺅنٹی سے کوئی رابطہ ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ میرا بیٹا جو تین سال سے انگلینڈ میں پڑھ رہا تھا اس کو بھی واپس لے آیا ہوں ۔

دوسری جانب کھیلوں کی دنیا سے یہ خبر بھی آ رہی ہے کہ آئی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2020 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیاہے ، 15 رکنی سکواڈ کا اعلان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلم جعفر نے کیا ، ٹیم کی قیادت روحیل نذیر کریں گے جبکہ حیدر علی نائب کپتان مقرر کر دیئے گئے ہیں ، فاسٹ باولر نسیم شاہ بھی ٹیم میں شامل ہیں ۔ ایونٹ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں ہو گا ، قومی انڈر 19 پہلا میچ 19 جنوری کوکھیلے گی ۔

مزید : کھیل


loading...