انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، ایساباؤلر بھی شامل کر لیا گیا کہ آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں ”یہ ورلڈکپ اپنا ہے“

انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، ایساباؤلر بھی شامل کر ...
انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ہو گیا، ایساباؤلر بھی شامل کر لیا گیا کہ آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں ”یہ ورلڈکپ اپنا ہے“

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020ءکیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کیا جس کی قیادت روحیل نذیر کو سونپی گئی ہے جبکہ نائب کپتان حیدر علی ہوں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمد شہزاد، محمد حارث، محمد حریرہ،محمد عرفان خان، عباس آفریدی، فہد منیر، قاسم اکرم، عامر علی، آرش علی خان، عامر خان اور طاہر حسین شامل ہیں۔

اعجاز احمد ہیڈ کوچ منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقہ میں کھیلا جائے گا جبکہ قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی۔

مزید : کھیل


loading...