پولیس کو دعا منگی کے اغواءمیں استعمال ہونے والی گاڑی سے پولیس کو کیا چیز مل گئی ؟ اہم خبر آ گئی

پولیس کو دعا منگی کے اغواءمیں استعمال ہونے والی گاڑی سے پولیس کو کیا چیز مل ...
پولیس کو دعا منگی کے اغواءمیں استعمال ہونے والی گاڑی سے پولیس کو کیا چیز مل گئی ؟ اہم خبر آ گئی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )نوجوان لڑکی دعا منگی کو ہفتے کی شب کراچی ڈیفنس کے علاقے بخاری کمرشل سے اغواءکر لیا گیا تھا جسے سات روز گزر جانے کے بعد بھی بازیاب نہیں کروایا جا سکا ہے تاہم تحقیقات کیلئے سپیشل ٹیم بھی تشکیل دیدی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دعا منگی کے اغواءکے معاملے میں مزید دو افراد کو حراست میں لے لیاہے اور تفتیش شروع کر دی ہے ، دعا منگی کے اغواءمیں استعمال ہونے والی گاڑی کے مشابے گاڑی لاوارث حالت میں شاہراہف فیصل سے قبضے میں لی گئی ہے ، فرانزک ٹیم نے فنگر پرنٹ حاصل کر لیے ہیں جس کی رپوٹ بھی اگلے چند روز میں آ جائے گی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دعا منگی کا دوست اور عینی شاہد حارث کا بیان نہایت اہمیت کا حامل ہے جو کہ ابھی بیان دینے کے قابل نہیں ہے ۔

دعا منگی کے ماموں وسیم منگی نے پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیاہے ، اہل خانہ نے پولیس پر الزام عائد کیاہے کہ پولیس دعوے کر رہی ہے لیکن کام نہیں کر رہی ہے ۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی دعا منگی کے اغواءکا نوٹس لے لیا ہے تاہم ابھی تک کوئی پیشرف نہیں ہو سکی ہے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /قومی /کراچی